بیرون ممالک پاکستانیوں کے اثاثوں اور نقد رقوم پر تین فیصد ٹیکس کی ادائیگی پرمعافی اسکیم کا اعلان کیا جائے۔خالد تواب
پیر 27 جون 2016 20:18
کراچی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون ۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس ایند انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد تواب نے غیر ملکی اثاثوں اور نقد رقوم کے لیے ایمنیسٹی اسکیم کا مطالبہ کردیا ہے۔ انھوں نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے استدعا کی ہے کہ بیرونی ممالک میں پڑے پاکستانیوں کے اثاثوں اور نقد رقوم پر تین فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر یک وقت معافی اسکیم کا اعلان کیا جائے۔
ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر کا کہنا ہے کہ ایمنیسٹی اسکیم کے اعلان سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ چینل کے ذریعے اپنے اثاثے اور نقد رقوم واپس اپنے وطن لانے میں حوصلہ ملے گا اور وہ ملک کی معاشی سرگرمیوں کے مرکز ی دھارے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔(جاری ہے)
خالد تواب نے وزیر خزانہ سے استعاکی ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان میں امن وامان کی خراب صورتحال، ٹارگٹ کلنگ،بوری بند لاشیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ،سیاسی عدم استحکام اور معاشی پالیسیوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ پاکستانی اپنے اثاثے اور دولت بیرون ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔
تاہم ن لیگی حکومت کی بہتر پالیسیوں ، ضرب عضب آپریشن کی کامیابیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے بالخصوص کراچی اور خیبر پختونخواہ میں میں امن وامان کی صورتحال میں مثبت تبدیلی آئی ہے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی فضا بہتر ہوئی ہے اور مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی اب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔اس وقت ایمنیسٹی اسکیم سے پاکستان کی معیشت بہت تیزی سے ابھر ے گی اور اس سے ملازمتوں کو مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کم ہوگی۔ ایمنیسٹی اسکیم سے اربوں روپے کی ترسیلات زر میں اضافے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں پڑے پاکستانیوں کے اثاثے اور دولت ظاہر کرنے سے تین فیصد ٹیکس کی مد میں ملنے والی بڑی رقم سے پاکستانی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔خالد تواب نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایمنیسٹی اسکیم پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرنے کی نوید ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
تندور مالکان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ،نان بائیوں نے ہڑتال موخر کر دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.