نارنگ منڈی،ماہ صیام میں انوکھی شادی ،بارات کوافطاری دی گئی

ولیمہ کے روزبھی مہمانوں کو افطاری کے وقت مدعوکیاگیا،دلہانے جہیزلینے سے بھی انکارکردیا

منگل 28 جون 2016 20:52

نارنگ منڈی،ماہ صیام میں انوکھی شادی ،بارات کوافطاری دی گئی

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) ماہ صیام میں انوکھی شادی ،بارات کوافطاری دی گئی اور ولیمہ کے روزبھی مہمانوں کو افطاری کے وقت مدعوکیاگیاانتہائی سادگی سے شادی انجام پائی دلہانے جہیزلینے سے بھی انکارکردیا ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ محلہ مسلم پارک میں سیاسی وسماجی شخصیت حمادعرف نومی کی شادی نارووال کے علاقہ میں چوہدری محمدیوسف کی صاحبزادی سے انجام پائی بارات میں رشتہ داروں اورعزیزواقارب نے شرکت کی اورعین افطاری کے موقع پر بارات دلہن کے گھرپہنچ گئی نکاح کے بعد عین افطاری کے موقع پرمہمانوں کی خاطرتواضع کی گئی اوربڑی سادگی سے شادی انجام پائی کوئی غیرشرعی رسم ادانہ کی گئی اگلے روز ولیمہ پر معززین علاقہ سردار نعیم رضامان سردارضراراحمدمان اعظم علی باجوہ حسیب باجوہ محمدعزیزعرف شاہیاحافظ زرین محمد ریاض بھٹہ اور دیگرمعززین وصحافیوں نے شرکت کی اوررمضان المبارک میں فضول رسومات کی ادائیگی کے بغیر عین شریعت کے مطابق شادی انجام دینے پر دلہاکے باپ حاجی محمداکبرخاں کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ یہ شادی علاقہ کیلئے بہترین مثال ثابت ہوگی دلہانے بتایاکہ وہ مبارک ماہ صیام میں شادی کرواکر بہت خوش ہے اورسادگی کی بدولت آج علاقہ کے گھرگھرمیں میری شادی کے چرچے ہیں میرے لیئے یہ ایک اعزازکی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :