وفاقی ترقیاتی ادارہ نے 35 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ اور 80 ہزار روپے کا آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ منظور کر لیا
منگل 28 جون 2016 21:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے 35 ارب 14 کروڑ 29 لاکھ اور 80 ہزار روپے کا آئندہ مالی سال 2016-17ء کا بجٹ منظور کر لیا۔ منگل کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں سی ڈی بورڈ کا اجلاس چیئرمین معروف افضل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن عامر علی احمد، ممبر ماحولیات ثناء اﷲ امان، ممبر پلاننگ محمد وسیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی فنانس ایڈوئزار فیصل چیمہ نے سی ڈی اے کا بجٹ پیش کیا جس کی چیئرمین سی ڈی اے نے باضابطہ طور پر منظوری دیدی۔ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنشن میں اضافہ کی مد میں 15 کروڑ روپے جبکہ یوٹیلٹی اخراجات کی مد میں 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مینیٹیننس گرانٹ کا تخمینہ 2 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔(جاری ہے)
گذشتہ سال کی نسبت 15 کروڑ روپے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
سی ڈی اے نے آئندہ مالی سال میں تنخواہوں کیلئے 5 ارب 20 کروڑ روپے، اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجٹ میں نئے منصوبے اسلام آباد ہائی وے، سی 15، سی 16 کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد میں جاری منصوبوں کیلئے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.