پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے کمپیوٹر لیبز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

منگل 28 جون 2016 22:56

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے کمپیوٹر لیبز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

خانیوال ۔28جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جون ۔2016ء) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کی کمپیوٹر لیب ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیاگیاہے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی کمپیوٹرلیز کو کمرشل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ضلع لیول پر سکولوں کی لیز کو ٹھیکے پر دے دیا جائے گا جہاں پر شارٹ کورسز پروگرام کروائے جائیں گے جن کی آمدنی ٹھیکے دار وصول کرے گا اور حکومت پنجاب اپنا مقر ر کردہ منافع وصول کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :