شلجم کی اگیتی کا شت بر وقت مکمل کریں، زرعی ماہرین

بدھ 29 جون 2016 14:44

سلانوالی۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)زرعی ماہرین نے شلجم کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ اگیتی فصل کی کا شت جلد مکمل کرلیں ۔شلجم کی کا شت کیلئے بہترین نکا س والی زر خیز میرازمین کا انتخاب کریں ۔کھیت کی تیاری کیلئے ایک با رمٹی پلٹنے والا ہل چلائیں ۔

(جاری ہے)

ہل چلا نے کے بعد سہاگا دے کر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھر بھرا کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔اچھے اگاؤ کیلئے ایک کلوگرا م صحت مند اور بہتر شرح اگا ؤ والا بیج فی ایکڑ استعمال کریں ۔فصل کو پھپھوندی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں۔ کا شت کے فور ی بعد آبپاشی کریں۔