باجرے کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

بدھ 29 جون 2016 14:45

فیصل آباد۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) ماہرین زراعت نے باجرے کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نہری علاقوں میں پہلا پانی کاشت کے تین ہفتے بعد لگانا ضروری ہے جبکہ کم اگاؤ کی صورت میں پانی پہلے لگانا بھی مفید ہوتاہے تاہم بعد ازاں حسب ضرورت لگاتے رہنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باجرے کی فصل چونکہ سیم زدہ حالات برداشت نہیں کرسکتی اس لئے برسات کے دنوں میں خصوصی طورپر زیادہ پانی کا کھڑے رہنا نقصان دہ ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کیلئے باجرے کی فصل جولائی میں کاشت کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چارے کی اگیتی فصل میں اگر رواں ملا کر کاشت کی جائے توچارے کی غذائیت اور پیداوار بڑھ جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :