چین میں پیشہ وارانہ کالجوں کی تعداد 1341ہو گئی

ا ن اداروں میں ہر طالبعلم کو 12000یوآن سالانہ وظیفہ دیا جاتا ہے

بدھ 29 جون 2016 15:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چین میں اعلیٰ تعلیم کے پیشہ وارانہ کالجو ں کی تعداد 1341سے زیادہ ہے ،گذشتہ سال کے اختتام تک ان کالجوں میں 10.48ملین طلباء تعلیم حاصل کررہے تھے ، ان پیشہ وارانہ اداروں سے گذشتہ سال دوکروڑافرا د نے ملازمت کی تربیت حاصل کی ، پیشہ وارانہ کالجوں میں مختلف پیشوں کے لئے کورسز پیش کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات پیشہ وارانہ اور تعلیم بالغاں کے محکمہ کے ڈائریکٹر جی ڈاؤ کائی نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال تمام صوبائی علاقوں میں ایسے کالجوں کے لئے مالیاتی امداد کا نظام بھی شروع کیا گیا تھا جس کے مطابق ہر طالبعلم کو سالانہ کم از کم 12000یوآن (1806ڈالر امریکی ڈالر ) کی امداد دی جاتی ہے ، اس مقصد کیلئے آئندہ پانچ برسوں کے دوران حکومت نے پانچ ارب یوآن کا بجٹ منظور کیا ہے ۔