سی پی ایل ،چار پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل مالکان کی ٹیموں میں کھیلیں گئے
سہیل تنویر، شعیب ملک، عمراکمل اور عماد وسیم کو کیرئیبین لیگ میں بھارتی مالکان نے خریدا
بدھ 29 جون 2016 15:59
باربڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) بھارتی کرکٹ حکام کے دبا ؤپر انڈین پریمیئرلیگ(آئی پی ایل)میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نہ خریدنے والے فرنچائز مالکان نے ہندوستانی حدود سے باہر پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کے لیے خرید لیا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کے سرمایہ کار کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بھی شامل ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ کسی قسم کی ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔
گزشتہ روز سے شروع ہونے والی لیگ میں انڈین فرنچائز مالکان نے بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو بھی شامل کیا ہے۔رواں سال فروری میں منعقدہ نیلامی میں چار پاکستانی کھلاڑیوں سہیل تنویر، شعیب ملک، عمراکمل اور عماد وسیم کو خریدا گیا۔پاکستانی کھلاڑیوں کو خریدنے والی چاروں ٹیموں کی جڑیں بھارت سے ملتی ہیں۔(جاری ہے)
عمر اکمل اور شعیب ملک کے فرنچائز مالکان کے پاس آئی پی ایل کی بھی دو ٹیمیں ہیں۔
سی پی ایل میں بڑے پیمانے پر ہندوستانی سرمایہ کاری گزشتہ سال دیکھنے میں آئی تھی جب ہندوستان کی سب سے بڑی موٹرکمپنی ہیرو موٹو کارپوریشن لمیٹڈ نے لیگ کے ساتھ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ کیا تھا جس کو اب 2018 تک وسعت دی گئی ہے۔شعیب ملک بارباڈوس ٹریڈنٹ کے لیے کھیلیں گے جس کو اس سال ہندوستانی ارب پتی وجے مالیا نے خریدا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل وہ آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے مالک تھے اور تاحال اس کے سرپرست ہیں دوسری جانب افواہیں گردش کررہی ہیں کہ مالیا نے ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی کو فرنچائز دوبارہ فروخت کی تھی جب سے ہندوستانی بینک 90 ارب ہندوستانی روپے کی عدم ادائیگی پر ان کا پیچھا کررہے ہیں۔اس کا مطلب یہی ہوا کہ شعیب ملک آئی پی ایل فرنچائز کے مالک کے لیے کھلیں گے جن کے شوہر ارب پتی مکیش امبانی ہیں جو 20.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ ہندوستان کے امیر ترین شخص ہیں۔عمراکمل ٹرینباگو رائیڈرز کی جانب سے کھیلیں گے جس کے شریک مالک شارخ خان، صنعت کار جے مہتا،ان کی بیگم اور اداکارہ جوہی چالہ ہیں۔سی پی ایل میں شامل تیسرے پاکستانی عماد وسیم کو 2013 کے پہلے ایڈیشن کی چمپین ٹیم جمیکا ٹالواز نے حاصل کیا ہے جس کے مالک دو ہندوستانی نژاد امریکی منیش پٹیل اور رون پاریکھ ہیں۔اتفاقی طورپر ہولی ووڈ اسٹار گیراڈ بٹلر کا بھی کچھ حصہ بھی جمیکا ٹالواز میں شامل ہے۔سہیل تنویر گیانا امیزون ٹریڈنٹ کے لیے کھیلیں گے جس کے مالک رانجی سنگھ رامروپ بھی ہندوستانی ہیں جو گیانا کے بڑی کاروباری شخصیت ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
-
چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.