سونے کی قیمتوں میں5 فیصد اضافہ، 2سال کی بلند ترین سطح پرآگئیں
بدھ 29 جون 2016 20:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی خبر نے دنیا بھر کی مارکیٹوں کو ہلا کر رکھ دیا وہی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے فورا بعد اسٹاک اور کرنسی مارکیٹوں میں شدید ترین مندی دیکھی گئی، جس کے برعکس سونے کی قیمتوں میں پانچ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، ہر معاشی بحران میں سرمایہ کار سونے کو ہی محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔
برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلا کے ریفرنڈم کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت بائیس فی صد اضافے کے ساتھ، ایک ہزار تین سو بائیس ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔عالمی منڈی میں سونا دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے, ماہرین کے مطابق قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے سے متعلق ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کی حمایت کردی ہے۔
نتائج کے مطابق یورپی یونین سے انخلا کی حمایت میں 51.8 فیصد جبکہ مخالفت میں 48.2 فیصد افراد نے ووٹ دیا۔ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوئے تو پانڈ کی قدر تیزی سے گرنا شروع ہو گئی اور بارہ فیصد تک کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں ایک اعشاریہ تینتیس ڈالر پر پہنچ گئی جو انیس سو پچاسی کے بعد سے پانڈ کی کم ترین سطح ہے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.