کاروبار تباہ ہو چکا ، نئے چیف جسٹس مال روڈ پر جلسے ،مظاہروں کا نوٹس لیں‘ آل پاکستان انجمن تاجران
ہمیں چیف جسٹس منصور علی شاہ سے اچھی امید وابستہ ہے ،یقین ہے وہ مایوس نہیں کریں گے ‘ مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر
بدھ 29 جون 2016 20:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر نے جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس مال روڈ پر ہونے والے جلسے اور مظاہروں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے ہماری رٹ نمبر10238/15 جو 9اپریل 2015ء سے زیرالتوا ہے،ہماری درخواست کو سنا جائے، ہم نے رٹ میں چیف سیکرٹری،ہوم ڈیپارٹمنٹ، آئی جی پنجاب،ڈی سی او ،سی سی پی او لاہور اور ایس پی سول لائنز کو پارٹی بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 2011ئی میں اپنے ایک فیصلے کے ذریعے مال روڈ پر ہر طرح کے جلسے اور مظاہروں پر پابندی لگا دی تھی اور یہ فیصلہ اس وقت کے چیف جسٹس اعجاز چوہدری نے کیا تھا جس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا۔(جاری ہے)
باوجود اس کے کہ پوم ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کو اس ضمن میں تحر یری یقین دہانی بھی کروائی جو عدالت کے ریکارڈ میں موجود ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور پولیس بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہے ۔
چیف جسٹس اپنی ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں۔مال روڈ پر کاروبار تباہ و برباد ہو چکا ۔ہماری فریاد آج بھی نہ سنی گئی تو کب سنی جائے گی ۔اگر یہ اتنا مشکل کام ہے تو عدالت ہمیں بھی مظاہرے روکنے کے لیے مال روڈ پر مظاہروں کی اجازت دے۔ نعیم میر نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس منصور علی شاہ سے اچھی امید وابستہ ہے اور یقین ہے کہ وہ مایوس نہیں کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.