رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے مقامی ہوٹل میں سالانہ افطار ڈنرکا اہتمام
بدھ 29 جون 2016 22:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے مقامی ہوٹل میں سالانہ افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس سے موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ظفر الحق ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصر ،ذوالفقار احمد چیمہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پاکستان ،عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر،ڈاکٹر عبدہ محمد عتین ریجنل ڈائریکٹر رابطہ عالم اسلامی ، ڈاکٹر ارشدخان اور حافظ مقصود احمد نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے موتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مثالی دوستانہ تعلقات ہیں ،جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں ۔(جاری ہے)
سعودی حکومت نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے ، سیلاب ہو یا زلزلہ یا وطن عزیز کو کسی بھی قسم کی آفت کا سامنا ہو خادم الحرمین الشریفن نے ہماری ہر ممکن امداد کی ۔
جو قابل ستائش ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ سعودی حکمران حقیقی معنوں میں پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں ،اور ان کی اس انس و محبت کا موزانہ ہم کسی دوسرے ملک سے نہیں کر سکتے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پاکستان (Navttc) ذوالفقار احمدچیمہ نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی نے ہمیشہ مسلم اُمہ کی خدمت کی ہے ، سعودی عرب کو جب بھی پاکستان کی ضرورت پڑی تو ہماری افواج کے ساتھ ساتھ ہمارے عوام بھی اس مقدس سرزمین کی حفاظت کیلئے سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ڈاکٹر عبدہ محمد عتین نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کااپنا تشخص ہے اور اُمہ کیلئے اس کا تاریخی اور مثالی کردار ہے ، اسلام کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ یتیموں اور ناداروں کی سرپرستی اس تنظیم کا بنیادی مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے یہ دن رات کوشاں ہے۔۔عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات انتہائی مستحکم اور مضبوط ہیں ، ان میں کوئی دراڑیں نہیں ڈال سکتا ۔ خادم الحرمین الشریفین کی پاکستان کے عوام سے محبت روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ تقریب کے آخر میں افضل چیمہ مرحوم کی ادارے کی ترقی کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.