سنی تحریک کا خیبر پختونخوا حکومت کی طرف جامعہ حقانیہ کو فنڈز دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ کے فنڈز پر شدید تحفظات ہیں ،تحریک انصاف کو اپنا دوہرا معیار تبدیل کرنا ہوگا ،عمران کان کو وضاحت کرنا ہوگی کہ وہ دہشتگردوں کے سہو لت کاروں کے ساتھ ہیں یا محب وطن پاکستانیوں کے ساتھ ؟‘ مقررین کا خطاب
بدھ 29 جون 2016 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جامعہ حقانیہ کو فنڈز دئیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر سنی تحریک علامہ مجاہد عبد الرسول خان نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کے حصول کی خاطر ملکی سالمیت اور کود مختاری کو بھی داو پر لگانا چاہتے ہیں ۔
مولانا سمیع الحق اور جامع حقانیہ کی تاریخ اور حقائق سے پوری دنیا واقف ہے۔عمران خان قوم کو جواب دیں کہ انہوں نے کس طرح طالبان کے سرپرست اعلیٰ اور دہشتگردوں کے مر کز کو 30کروڑ دینے کا اعلان کروایا ہے ؟مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی،پیر بسم اﷲ، پیر سمیع اﷲ چشتی کا قتل،مزار شریف داتا علی ہجویری ،عبد اﷲ شاہ غازی ،بابا فرید الدین گنج شکر،درگاہ حضرت سخی سرور سمیت سینکڑوں مزارات اولیاء پر حملوں میں ملوث طالبان اور ان کے سر پرستوں کی مالی امداد کے پی کے حکومت اور تحریک انصاف کی حب الوطنی پر بڑا سوال ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.