تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کردیا
جمعرات 30 جون 2016 14:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو نا نااہل قرار دینے کے لئے رنفرنس دائر کردیا۔
(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے لائرز وِنگ کے رہنما اشتیاق احمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے ‘الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے گوشواروں اور ٹیکس رینٹرنز میں بچوں کے اثاثے چھپائے لہذا عوامی نمائندگی ایکٹ کی شق 12، 88 اور 99 کے تحت وزیراعظم نااہل ہو چکے ہیں جب کہ ریاست سے غداری آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر ریفرنس میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر بھی منسلک کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی بھی وزیراعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں رنفرنس دائر کرا چکی ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے باعث ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہو سکی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
مرکزی ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.