بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر

منگل 21 مئی 2024 23:25

بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے منی ٹریل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے متعلق کہا کہ وہ منی ٹریل دیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قوم سے قربانی مانگنے کی شہباز شریف کی بات پر حیرت ہوئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری اپنی منی ٹریل فراہم کریں اور قربانی دیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی بانی پی ٹی آئی نے مخالفت کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اب لوگوں کی زبان کو بند کرنا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کرتی ہے۔ٹیریان کیس پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹیریان کیس کو خارج کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ جلد فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی جلد باہر ہوں گے۔حالیہ ضمنی انتخاب کے بارے میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن ناکام رہا۔