عمران خان افغان مہاجرین کے مسئلے پر سیاست نہ چمکائیں ،حساس قومی امور پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ‘ترجمان وزیر اعظم
جمعرات 30 جون 2016 15:18
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان افغان مہاجرین کے مسئلے پر سیاست نہ چمکائیں ،حساس قومی امور پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ،پاکستان کی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ،ملکی سلامتی کے لئے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں ۔ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں ،ابھی ان تعلقات میں کچھ اتار چڑھاوٴ ہے لیکن پاکستان کی خارجہ پالیسی اس حوالے سے تبدیل نہیں ہوئی ، افغانسان کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی طرف لیکر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں 14 سے15 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 10ہزار مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے،بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بات کریں گے کہ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ بھی افغانستان چھوڑ کر جا رہا ہے تو وہاں ان مہاجرین کو ایک اچھا پیکج دیا جانا چاہیے جس کی کشش سے مہاجرین واپسی پر آمادہ ہوں ،یہی بہترین طریقہ ہو گا، افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے افغان حکومت کے ساتھ مل کر طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.