سٹی پولیس آفیسر کا تھانہ غلام محمد آباد کادورہ

جمعرات 30 جون 2016 16:45

فیصل آباد۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) سٹی پولیس آفیسر افضال احمد کوثر نے تھانہ غلام محمد آباد کا دورہ کر کے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی گلبرگ عابد ظفر، ایس ایچ او غلام آباد ،انسپکٹر محمد عادل ، ریڈر ٹو سی پی او سب انسپکٹر محمد فیاض اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تھانے کے ریکارڈ کو چیک کیا اور زیر تفتیش مقد مات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ امن و امان کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے محرر کو حکم دیا کہ آنے جانے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

متعلقہ عنوان :