ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں، دشمن بدامنی پھیلانے کیلئے سازشیں کر رہے ہیں‘ مولانا فضل الرحمن
دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے،ناکام کر نے کیلئے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں‘ سربراہ جے یو آئی (ف)
جمعرات 30 جون 2016 19:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں، دشمن بدامنی پھیلانے کے لیے سازشیں کر رہے ہیں ،قرآن کے احکامات پر عمل کر نے سے ہی وطن کے مسائل کا حل ممکن ہے ،اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جوزندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کر تا ہے ،اسلام کے نفاذ کے لیئے جے یو آئی جدو جہد میں مصروف عمل ہے ،وطن عزیز کے ہر بحران کا خاتمہ اسلام کے نفاذ میں ہی مضمر ہے۔
وہ یہاں اپنی اقامت گا ہ پر تکمیل قر آن کی بابر کت تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پر مولانا محمد شیرانی ،مفتی ابرار احمد ،سید سلمان گیلا نی،مولانا سعید سرور ،مولانا مفتی عبد الشکور ،مفتی زاہد شاہ ،اقبال اعوان،قاری ابراہیم اور دیگر مو جو د تھے ۔(جاری ہے)
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اﷲ کی مدد کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔
اﷲ کی مدد کے لیے اس احکامات کا نفاذ اور اس پر عمل شرط ہے ۔اسلام اس ملک کا مقد ر ہے ۔اس کے راستے میں کو ئی رکاوٹ عوام قبول نہیں کریں گے ۔دریں اثناء پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،سید فضل آغاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں بد امنی کی سازشیں ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے ہیں ۔انہوں نے گذشتہ روزکوئٹہ میں ہونے والی دہشت گر دی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان سازشوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمنوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں ہے ۔وہ ہر صورت میں بدامنی پھیلانے کے لیئے سازشیں کر رہے ہیں ۔ان تمام سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کو اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ اس منصوبے کو ناکام کر نے کے لیے سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں ۔وطن عزیز کے ہر شہری کو ان سازشوں پر نظر رکھنی ہو گی اور ان سازشوں کا مقابلہ کر نے کاعزم کر نا ہو گاانہوں نے کہا کہ پا کستان کے ایٹمی پرو گرام کے خلاف کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے ان کی نظر وں میں کسی اور کا نہیں بلکہ پا کستا ن کا ایٹمی پرو گرام کھٹک رہا ہے حالانکہ پا کستان کا یٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لیئے اور خطے میں امن کی علامت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.