دین سے قربت انفرادی اور اجتماعی سوچ میں مثبت تبدیلی لاتی ہے ، ہمیں روزمرہ زندگی میں درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے قرآن پاک سے دوستی اور دین محمدی کے ساتھ خصوصی تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے،پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
جمعرات 30 جون 2016 21:47
اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون ۔2016ء) دین سے قربت انفرادی اور اجتماعی سوچ میں مثبت تبدیلی لاتی ہے اور معاشرہ سے تمام برائیوں کا خاتمہ کرتی ہے ہمیں روزمرہ زندگی میں درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے قرآن پاک سے دوستی اور دین محمدی کے ساتھ خصوصی تعلق جوڑنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ماہ رمضان کے حوالہ سے منعقدہ محفل حسن قرآت تقریب سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی پس منظر میں سیرت سیمینارز نعتیہ حسن قرأت کے مقابلے وہ علمی سرگرمیاں ہیں جن کی ہمارے تعلیمی اداروں میں ازسرنو نمود کی ضرورت ہے تاکہ ملک بھر میں نئی نسل میں دینی شعور بیدار ہو سکے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے مختلف سطح کے تعلیمی پروگرامز اور سماجی ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل میں دینی شعور بیدار کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ یونیورسٹی حسن قرأت و نعت کے قومی سطح پر مقابلے منعقد کرے گی جس میں ملک کے معروف قاریوں کو تین خصوصی نقد انعامات دئیے جائیں گے جس میں 2 انعامات نو جوان قاریوں اور خافظ قرآن کیلئے مختص ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہر سال سیرت کانفرنسسز بھی منعقد کرے گی اور سیرت النبی پر ریسرچ جنرل بھی شائع کرے گی۔ محفل حسن قرأت تقریب کا اہتمام ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن اور عبدالودود سینٹر برائے قرآنک سائنسز نے کیا تھا۔ تقریب میں معروف نعت خواں قاری بزگ شاہ الاظہری نے بھی شرکت کی تھی۔ ماہ رمضان میں حسن قرآت و نعت کی یہ دوسری تقریب تھی جو اوپن یونیورسٹی نے منعقد کی ہے۔ تقریب سے قاری بزرگ شاہ الااظہری عبدالباسط مجاہد اور دیگر قاری حضرات نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.