سلمان خان کی بہن نے شوہر کی گرل فرینڈ پر تھپڑوں کی بارش کر دی
جمعہ 1 جولائی 2016 13:02
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ نے اپنے شوہر اداکار پلکت سمراٹ کی گرل فرینڈ اداکارہ یمی گوتم کو تھپڑ رسید کردیا۔بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور سلمان خان کی راکھی بہن شویتا روہرہ کی طویل عرصہ معاشقے کے بعد 2014 میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ یمی گوتم سے قربت کے باعث دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر سلو میاں نے بھی دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اب دونوں میاں بیوی کی جنگ میں اداکارہ یمی گوتم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ اور خوبرو اداکارہ یمی گوتم نے 2 فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں میں بڑھتی ہوئی قربتوں کو پلکت اور ان کی اہلیہ شویتا میں اختلافات کی وجہ قراردیا گیا۔(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”صنم رے“ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی بہن شویتا روہرہ اور اداکارہ یمی گوتم کے درمیان فلم کے سیٹ پر ہی لڑائی ہوئی تھی جس پر سلو میاں کی بہن نے اشتعال میں آکر اداکارہ پر تھپڑوں کی بارش کردی اور پھر اداکارہ کو وہاں سے بھاگ کر جانا چھڑانا پڑی۔واضح رہے کہ اداکار پلکٹ سمراٹ اور شویتا روہرہ کی شادی نومبر 2014 میں ہوئی تھی جس میں سلمان خان سمیت خاندان کے تمام افراد نے شرکت کی تھی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.