رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے آغاز کے ساتھ ہی عید کی تیاریاں شروع
جمعہ 1 جولائی 2016 14:55
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے آغاز کے ساتھ ہی عید کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں بالخصوص بچے اور خواتین اپنے لئے خوبصورت لباس، جوتے، کاسمیٹکس اور عید کی دیگر خریداری میں مصروف ہیں۔ شام ڈھلتے ہی افطاری کے بعد لوگ بازاروں کا رخ کر رہے ہیں اور اس آس کے ساتھ کہ عید قریب آنے پر ان کیلئے خریداری مشکل ہو جائے گی، وہ کم قیمت پر اشیاء کی خریداری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
خریداری کیلئے آئی ایک خاتون نسرین اختر نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں اپنے لئے روزمرہ استعمال کی ضرورت کی اشیاء خریدنا بھی مشکل ہو رہا ہے وہ اپنی بچائی ہوئی رقم کے ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ خریداری کیلئے آئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلا شبہ عید خوشیوں کا دن ہوتا ہے اور اس میں بچوں کی بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ میں ان کی خوشیوں کو پورا کرنے کے لئے یہاں آئی ہوں تاہم ابھی سے دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور سوچ بچار کے بعد خریداری کر رہی ہیں۔
راولپنڈی/اسلام آباد کے مختلف بازاروں میں عید کے اسٹالز سجنا شروع ہو گئے ہیں جہاں بچوں اور بڑوں کے کپڑے فروخت کے لئے لگائے گئے ہیں۔ ایک فلاحی کارکن ظفر محمود نے کہا کہ ہمارا دین سادگی کی تلقین کرتا ہے اور ہمیں موجودہ حالات میں سادگی کے ساتھ عید منانی چاہئے اور بالخصوص آئی ڈی پیز کے لئے مدد کی کوشش کرنی چاہئے جو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ ایک دکاندار شیخ عبدالوحید نے کہا کہ عید کے دنوں میں خریداری میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ہم بہترین گارمنٹس فروخت کر کے اپنے لئے آمدن کا ذریعہ بناتے ہیں۔ ایک بچے شایان نے کہا کہ وہ ہر حال میں اپنے لئے کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء خریدے گا اور عید دھوم دھام سے منائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.