اسلام آباد ڈرائی پورٹ روڈکی ناقص مرمت ماحول کو آلودہ کر رہی ہے سی ڈی اے اس کی جلد کارپٹنگ کرے‘ عاطف اکرام شیخ
جمعہ 1 جولائی 2016 16:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جولائی ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ کی ناقص مرمت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ مذکورہ روڈ گرد وغبار اڑانے کی وجہ سے آئی نائن اور آئی ٹین انڈسٹریل ایریاز میں ماحول کو آلودہ کر رہی ہے جو مضر صحت ہے لہذا انہوں نے سی ڈی اے سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ کی جلد از جلدمناسب کارپٹنگ کرنے پر توجہ دے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے اور عوام کو آلودہ ماحول سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ اس علاقے میں برآمدات و درآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سڑک کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے گذشتہ ڈھائی ماہ سے اس سڑک کو مرمت کر رہی ہے لیکن اس کی مناسب کارپٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سڑک آئی نائن اور آئی ٹن انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات میں گردوغبار پھیلانے کا باعث بن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرد و غبار اڑنے کی وجہ سے صنعتکاروں، روڈ پر پیدل چلنے والوں، موٹرسائیکل سواروں اور سڑک کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ گردوغبار کی آلودگی ان کی صحت کیلئے بہت نقصان دہ ہے ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ پر ہر روز بڑی تعداد میں بڑی گاڑیاں اور ٹریلے چلتے ہیں جو ڈرائی پورٹ پر مال اتارتے اور اٹھاتے ہیں لیکن روڈ کی ناقص مرمت کی وجہ سے علاقے میں ہر وقت گرد وغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جو صنعتکاروں، سڑک استعمال کرنے والوں اور علاقے کے رہائشیوں کی صحت کیلئے بہت مضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اس خطرباک صورت حال کا فوری نوٹس لے اور اسلام آباد ڈرائی پورٹ مین ڈبل روڈ کی جلد از جلد مناسب کارپٹنگ کرے تا کہ عوام کو آلودہ ماحول کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.