عید کے بعد پانامہ لیکس کیخلاف سڑکوں پر عمران خان کی قیادت میں احتجاج کرینگے ،معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے نہیں دیں گے ، اس کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائیگا‘جب تک کمیشن نہیں بنے گا سڑکوں پر رہیں گے، پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان سے مکمل تحقیقات ہو نی چاہیے ‘تحر یک انصاف کے اندر لوگوں میں تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں
تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 2 جولائی 2016 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عید کے بعد پانامہ لیکس اور حکومتی پالیسوں کیخلاف سڑکوں پر عمران خان کی قیادت میں احتجاج کریگی ‘پانامہ لیکس کو سرد خانے میں نہیں ڈالنے دیں گے اور اسکے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا جائیگا‘جب تک کمیشن نہیں بنے گا سڑکوں پر رہیں گے ‘پانامہ لیکس کے معاملے پر شریف خاندان سے مکمل تحقیقات ہو نی چاہیے ‘تحر یک انصاف کے اندر لوگوں میں تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں ۔
ہفتے کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا بھر پور مقابلہ کر یں گے اور (ن) لیگ نے عوامی مینڈ یٹ پر ڈاکہ ڈالا تو عوامی عدالت میں جائیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ پانامہ لیکس کے معاملے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر تحر یک انصاف بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر یگی اور انکی کسی ایسی کوشش کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز نہ بننے کے خلاف تحر یک انصاف عید کے بعدسڑکوں پر احتجاجی کر یں گی اور جب تک پانامہ لیکس کے ملزمان جیلوں میں نہیں جائیں گے تحر یک انصاف سڑکوں پر احتجاج کر تی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا آغاز شر یف خاندان سے ہی ہو نا چاہیے اور اس پر کسی قسم کو سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.