وفا ق المدارس الشیعہ کا مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار
عالمی اداروں کو بحرین میں آیت اﷲ عیسیٰ قاسم کی شہریت کی منسوخی کا نوٹس لینے کا مطالبہ،بحرین، یمن اور سعود ی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت حال کشمیر اور فلسطین سے بھی بدتر ہے‘علامہ نیاز نقوی کی علما سے گفتگو
ہفتہ 2 جولائی 2016 19:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں سے بحرین اور سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے، مجاہد عالم دین آیت اﷲ عیسیٰ قاسم کی شہریت کو منسوخ کرنے کے بحرینی حکومت کے احکامات کے خلاف لوگ احتجاج کررہے ہیں،یہاں کے حالات کشمیر اور فلسطین سے بھی بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
علما کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں سعودی عرب میں محض سیاسی اختلافات پر پھانسیوں پر تشویش کا اظہار کرکے عالمی ضمیرکو جھنجوڑنے کی گرانقدر کوشش کی ہے، جسے انسانی آزادیوں پر یقین رکھنے والے کھلے دل سے سراہتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آیت اﷲ باقرالنمر کی جنوری میں شہادت ان شہادتوں میں سے سب سے زیاد ہ ظالمانہ تھی کہ جنہیں آل سعود کو اپنی تقاریر میں تنقید کا نشانہ بنانے اور شہری آزادیوں کا مطالبہ کرنے کے جرم میں شہید کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ آل سعود کو ان مظالم کا حساب ضروردینا ہوگا، چونکہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ بحرین میں شیعہ اکثریت میں ہیں ،جو وہاں آل خلیفہ کی مسلط بادشاہت سے اپنے حقو ق مانگ رہے ہیں ، یہا ں کے قائد مجاہد عالم دین آیت اﷲ عیسیٰ قاسم کی شہریت کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ، جس کے بعد سے لوگ سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورت حال کشمیر اور فلسطین سے بھی بدتر بحرین، یمن اور سعود ی عرب میں ہے۔جس کی طرف عالمی اداروں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھا جاسکتا ، ظالم آخر اپنے انجام کو پہنچ ہی جاتا ہے۔عرب بادشاہتیں بھی اب لگتا ہے کہ عوامی غیض وغضب کا شکار ہونے والی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شام میں عرب ممالک کی مداخلت کے باعث داعش جیسے گروپوں کو پیدا کیا گیا جو اسلام کی بدنام کا باعث بن رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.