چینی مسلمانوں کے روزے رکھنے میں کوئی پابندی نہیں ، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمافرید پراچہ

سنکیانگ میں نماز جمعہ اور عیدین کا مناسب انتظام موجود ہے ، چین کے صوبے سنکیانگ کے دورے کے دوران جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرید پراچہ کا انٹرویو

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:20

چینی مسلمانوں کے روزے رکھنے میں کوئی پابندی نہیں ، جماعت اسلامی کے ..

سنکیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) چین کے خودمختار مغربی علاقہ سنکیانگ یغور میں مذہبی آزادی کا جائزہ لینے کے لئے دورے پر موجود پاکستانی وفد میں شریک جماعت اسلامی کے ترجمان فرید پراچہ نے کہا کہ سنکیانگ میں استاتذہ، طلباء اور سرکاری ملازمین میں روزہ کی کوئی قانونی پابندی نہیں ہے، ہر فرد عبادت کرنے میں آزاد ہے۔

امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین میں ایک بڑی تعداد مسلمانوں کی رہتی ہے اور زیادہ تر جو مغربی چین میں ہیں۔سنکیانگ میں 20ہزار مساجد ہیں ، جمعہاور عیدین کی نمازیں ادا کرنے کا مناسب انتظام ہے اور کھانے پینے کے لئے حلال فوڈ دستیاب ہے ۔ چین کے صوبہ سنکیانگ میں استاتذہ، طلباء اور سرکاری ملازمین میں روزہ کی کوئی قانونی پابندی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ہر فرد عبادت کرنے میں آزاد ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کی جانب سے سنکیانگ کے دورے سے پاک چین تعلقات میں مثبت اثر ہو گا، یہاں کے ایک کروڑ مسلمان محبت کرنے والے لوگ ہیں ، پاک چین تعلقات میں بہتری آ رہی ہے تو اس معاملے میں بھی بہتری ہو گی ، کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں وہ بھی دور ہوں گی اور اگر کہیں پہ کوئی چیز اصلاح والی ہے ، کوئی اصلاح کے پہلوؤں پر بات پہنچائی جا سکتی ہے تو اس سے پاکستان چین کے تعلقات بھی مضبوط ہوں گے اور دہشت گردی کے امکانات بھی کم ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :