ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
لاکھوں فرزندان توحید نے رات عبادت میں گزاری ،اپنی بخشش کیساتھ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
ہفتہ 2 جولائی 2016 22:43
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جولائی ۔2016ء ) ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،لاکھوں فرزندان توحید نے رات عبادت میں گزاری اور رب سے اپنی بخشش کیساتھ پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں،پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ مساجد کی سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ مسلمانوں نے اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے رات بھر خصوصی عبادات کیں اور اپنی مغفرت اور بخشش کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگیں ۔ اس کے علاوہ ملک کی ہزاروں مساجد میں نماز تراویح کے دوران ختم قرآن بھی ہوئے ۔مساجد میں محافل شبینہ اورصلوةالتسبیح کا اہتمام بھی کیا گیا۔ملک بھر میں رمضان المبار کی ستائیسویں شب عبادت کرنے والوں کے لئے خصوصی طور پر سحری کا انتظام بھی کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.