بغداد بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد145 ہوگئی‘بڑی تعدادمیں ہلاکتیں عیدکی خریداری کی وجہ سے ہوئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 3 جولائی 2016 11:00

بغداد بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد145 ہوگئی‘بڑی تعدادمیں ہلاکتیں ..

بغداد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔3 جولائی۔2016ء)عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 بم دھماکوں میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد145ہوگئی ہے۔پہلا دھماکہ مرکزی ڈسٹرکٹ کرادہ میں ایک ریستوارن سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے سے ہواعید کی وجہ سے بازارخریداروں کی بھیڑتھی-عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بڑے حملے میں 78 افراد ہلاک اور30سے زیادہ زخمی ہوئے‘جوکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

دوسرا دھماکہ کچھ دیر بعد بغداد کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے الشباب میں جس میں5افراد ہلاک اور50کے قریب زخمی ہوئے‘جن میں سے درجنوں شدیدزخمی ہسپتال میںجاں بحق ہوگئے۔ یہ دھماکے گذشتہ دنوں عراقی افواج کی جانب سے فلوجہ شہر کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے چھڑوانے کے بعد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ فلوجہ کو بغداد پر حملوں کے لیے ’لانچنگ پیڈ‘ کے طور پر استعمال کرتی تھی۔

دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے- کرادہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔ یہ دھماکے گذشتہ دنوں عراقی افواج کی جانب سے فلوجہ شہر کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے چھڑوانے کے بعد ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں بہت سے بچے شامل ہیں۔دھماکے کی وجہ سے بازار کی اہم سڑک پر آگ پھیل گئی۔گردونواح کی کئی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔وزیر اعظم حیدر العبادی جب وہاں پہنچے تو مشتعل ہجوم نے ان کا راستہ روکا۔عراق میں رواں سال کے دوران ہونیوالے دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں-