ساہیوال میں ڈاکوؤں نے پندرہ لاکھ پنتیس ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے
چیمبر آف کامرس کے بلمقابل موٹر سائیکل بھی ڈاکوؤں نے چھین لی، ایک ڈاکو گرفتار
اتوار 3 جولائی 2016 17:17
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جولائی ۔2016ء ) ضلع ساہیوال میں ڈاکہ کی چار وارداتوں میں ڈاکوؤں نے پندرہ لاکھ پنتیس ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی پہلی واردات محلہ عید گاہ میں محمد ابراہیم کلاتھ مرچنٹ کے گودام میں ہوئی یہاں چار ڈاکو زبر دستی گودام میں گھس گئے اور گودام کے چوکیدار افضل اور مالک محمدابراہیم کو اسلحہ کے زور پر کمرمیں بند کر کے چار لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی اور کپٹرا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
دوسری واردات چک 53جی ڈی میں ہوئی یہاں خادم حسین کے گھر ہوئی آتشی اسلحہ سے مسلح بارہ ڈاکوؤں کا گروہ گھس آیا اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات مالیت آٹھ لاکھ اسی ہزار روپے لوٹ کر اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔(جاری ہے)
ڈکیتی کی تیسری واردات چیمبر آف کامرس کے آفس کے سامنے ہوئی یہاں آتشی اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے ایک تاجر طاہر محمد سے اس کی موٹر سائیکل 5550ایس ایل ایل اور نقدی ایک لاکھ پنتیس ہزار روپے لوٹ کر فرا ر ہو گئے۔
چوتھی واردات چک6-101اے آر میں ہوئی یہاں ایک کار میں سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے محمد علی بیوپاری سے اس کا بکرا اور ایک لاکھ روپے کی نقدی پستول دیکھا کر چھین لی اور محمد علی کا بکرا اپنی کار میں ڈال کر لے گئے محمد علی اڈا جھال میر داد مافی سے واپس اپنے چک آرہا تھا ۔ پولیس ہڑپہ نے ایک ڈاکو طارق نامی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی ساہیوال، تھانہ نور شاہ ، تھانہ فتح شیراور تھانہ ہڑپہ نے چار مقدمات 397-395-392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.