اشیا کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کے ہوش اڑا دیئے‘بجٹ میں عوام کو تسلیاں دینے والے حکمران 1408 اشیا مہنگی ہونے پر جواب دیں ‘رہنما تحریک انصاف انجینئر یاسر گیلانی کا بیان

اتوار 3 جولائی 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے بجٹ میں عوام کو تسلیاں دینے والے حکمران بجٹ نافذ ہوتے ہی بجلی، دواؤں، سبزیوں، چائے مصالحوں اور پھلوں سمیت 1408 اشیا مہنگی ہونے پر جواب دیں ۔

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔

(جاری ہے)

پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا احسان جتلانے والے حکمرانوں نے اسکے بدلے میں جسطرح بجلی، ادویات، پھل، سبزیوں، چائے اور مصالحہ جات سمیت عام استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اسکے بعد وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بیان کہ گزشتہ 46 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ مہنگائی کم ترین سطح پر آئی ہے‘ عوام کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کا براہ راست غریب عوام پر ہی اثرپڑتا ہے جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں زندہ درگور ہو چکے ہیں۔ حکومت غریب عوام کی حالت پر رحم کھائے اور ایسے ظالمانہ فیصلے واپس لے جس سے خط غربت کے نیچے زندگی بسر کرنیوالے 60 فیصد عوام کی تعداد میں مزید اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :