ورکرز ویلفیئر فنڈز میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیاں اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی پر سوموٹو ایکشن کی سماعت

سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف سے پندرہ روز کے اندر جواب طلب

اتوار 3 جولائی 2016 17:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈز میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتیاں اور عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر سوموٹو ایکشن لیکر سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف سے پندرہ روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کو ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف وسیم افضل نے درخواست دی تھی کہ ادارے میں عدالت کے احکامات کے برعکس ڈیپوٹیشن پر بھرتیاں کی جارہی ہیں جو کہ عدالت کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے، عدالت نے سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :