ایشیائی مارکیٹ میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

پیر 4 جولائی 2016 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 جولائی۔2016ء) ایشیائی مارکیٹ میں پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نائیجیریا کے انتہا پسندوں کی جانب سے ملکی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے دعوے کے بعد بیرنٹ ہولڈنگ کی قیمتوں میں 50ڈالرز اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کے اعلان کی وجہ سے بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ دیکھنے میں آیا تاہم عالمی بینک کی جانب سے سرمائے کی منڈی کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد صورتحال میں استحکام پیدا ہوا۔

امریکی بنیچ مارک ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ چارسینٹ کے اضافے کے ساتھ 49.3ڈالر جبکہ بیرنٹ سات سینٹ کے اضافے کے ساتھ 50.42ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پرڈھاکہ ریسٹورنٹ اور استنبول ایئر پورٹ پر خود کش حملوں سے بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :