کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی آواز بن چکی ہے ‘(ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ‘ کر پشن کا حساب مانگنا کوئی جرم نہیں ملک میں شفاف احتساب لازم ہے ‘اپوزیشن جماعتیں متحد ہے حکمرانوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ‘تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی لیکر آئیگی
سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی بات چیت
جمعہ 8 جولائی 2016 15:08
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی تحر یک قومی آواز بن چکی ہے (ن) لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ‘ کر پشن کا حساب مانگنا کوئی جرم نہیں ملک میں شفاف احتساب لازم ہے ‘اپوزیشن جماعتیں متحد ہے حکمرانوں کو احتساب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ‘تحر یک انصاف ملک میں ایسی تبدیلی لیکر آئیگی جہاں غر یب سمیت ہر کسی کو مکمل انصاف ملے گا اور لوٹ مار کر نیوالے جیلوں میں ہوں گے ۔
جمعہ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے ناکامیوں کی وجہ سے ملک میں لوٹ مار کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں جسکے خلاف آج تحر یک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہو چکیں ہیں اور ہر کوئی حکمرانوں سے انکی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب مانگ رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ انکے پاس احتساب کے سواکوئی آپشن نہیں اور اگر وہ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں گے تو وہ اپنی سیاسی خودکشی کو دعوت دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں عوام کو مہنگائی ‘بے روزگاری ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے انکی بنیادی وجہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہے اور اگر ملک سے کر پشن اور لوٹ مار ختم ہو جائیگی تو بہت سے مسائل کو حل کر نے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکی ہیں اس لیے حکمرانوں کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا ہر صورت حساب دینا ہی پڑیگا اسکے سوا انکے پاس اور کوئی راستہ باقی نہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.