ازلی دشمن امریکی اور شمالی کوریائی حکام کے درمیان سویڈن میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

اتوار 10 جولائی 2016 17:43

ازلی دشمن امریکی اور شمالی کوریائی حکام کے درمیان سویڈن میں خفیہ ملاقات ..

سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی- 2016ء) سوید ش اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور شمالی کوریائی وفود نے ایک ماہ قبل سویڈن میں خفیہ ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

سویڈش اخبار کے مطابق یہ ملاقات دارالحکومت اسٹاک ہوم کے قریب کی گئی تھی تاہم اخبار کے مطابق اسے ذرائع سے مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ صدر کم جونگ آن سمیت دس اعلی عہدیداروں کیخلاف امریکی پابندیاں اعلان جنگ کے مترادف ہے جس کے جواب میں ہم بھی کاروائی کریں گے

متعلقہ عنوان :