مریم نوازکا جاتی امرا میں والد کی صحتیابی پران کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیر اعظم کی والدہ شمیم اختر،خاتون اول بیگم کلثوم نواز،شہبازشریف،ان کی اہلیہ ‘حمزہ شہبازاور اسحاق ڈار سمیت دیگر افرادکی شرکت

اتوار 10 جولائی 2016 19:08

مریم نوازکا جاتی امرا میں والد کی صحتیابی پران کے اعزاز میں ظہرانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10جولائی۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا ء میں مریم نوازکااپنے والد کی صحتیابی پران کے اعزاز میں ظہرانہ ‘خاندان کے تمام افراد کی شر کت ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن ہارٹ سرجری کیلئے لند ن جانے والے نوازشریف کی 48دنوں کے بعد صحتیابی کے ساتھ واپسی پرشریف خاندان خوشی منا رہا ہے اور اس خوشی کے موقع کو باقاعدہ منانے کیلئے وزیر اعظم کی صاحبزادی نے نوازشریف کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں خاندان کے تمام افراد کو مدعو کیا گیا۔

مریم نواز کی جانب سے دیئے گئے اس ظہرانے میں نواز شریف کی والدہ شمیم اختر،خاتون اول بیگم کلثوم نواز،شہبازشریف،ان کی اہلیہ ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازاور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی یادرہے کہ وزیر اعظم گزشتہ روزلندن سے لاہور پہنچے تھے۔