کپاس کی فصل پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 11 جولائی 2016 15:47

فیصل آباد۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء)ماہرین حشرات ایوب ریسر چ نے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاََ کپاس کے علاقوں میں بعض مقامات پر پودوں، جڑی بوٹیوں اور آرائشی پودوں پر ان کیڑوں کا حملہ دیکھنے میں آیا ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے نائب ماہر حشرات ریاض احمد بھابھ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کرنہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کر کے کوالٹی کو شدید متاثر کرتے ہیں لہٰذا ان کے تدارک کے لیے ابھی سے حکمت عملی مرتب کرنے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔