کاشتکاروں کولشکری سنڈی کے متبادل میزبان پودے اٹ سٹ کی تلفی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

پیر 11 جولائی 2016 15:59

فیصل آباد۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء)کاشتکاروں کولشکری سنڈی کے متبادل میزبان پودے اٹ سٹ کی تلفی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جولائی ، اگست اور موسم برسات کے دوران کپاس کی فصل پر لشکری سنڈی کے کیڑے کے حملہ میں شدت آنے کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکاروں کو ماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کابھی مشورہ دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب کے جولائی ، اگست اور خاص طور پر بار ش والے موسم میں کپاس کی فصل پر لشکری سنڈی کے کیڑے کے حملہ میں شدت آنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے کپا س کی فصل کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے اور کاشتکاروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فصل پر لشکری سنڈی کے حملہ کی صور ت میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا سپرے حملہ شدہ ٹکڑیوں پر کیاجائے نیزکاشتکار اس کیڑے کے انسداد کیلئے محکمانہ سفارشات پر عمل کر کے کپاس کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں جن سے ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو سکتاہے ۔