عامر کی مضبوط ذہنی صلاحیت توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم دیگی،کوچ ایس ایس جی سی عتیق الزمان
پیر 11 جولائی 2016 19:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) محمد عامر کو کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپس لانے والے سابق وکٹ کیپر اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن (ایس ایس جی سی) کے کوچ عتیق الزمان ہیں جنہوں نے محمد عامر کی کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔محمد عامر کی غیر معمولی کارکردگی کے بارے میں ایس ایس جی سی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا تھا کہ برطانوی میڈیا سے محمد عامر کی عمدہ کارکردگی برداشت نہیں ہوئی اس لیے اسے بدنام کرنے اور اس کی خود اعتمادی کو ختم کرنے کے لیے برطانوی میڈیا نے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے، لیکن عامر کی مضبوط ذہنی صلاحیت اس کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عامر کو 5 سال کرکٹ سے دور رہنے کے بعد مشکلات پیش آئینگی لیکن عامر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔(جاری ہے)
محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی پر کئی کھلاڑیوں کی ناراضی کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے اس کی واپسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن ہم نے اس صورتحال کا بہتر طریقے سے سامنا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو کہا کہ عامر اپنی سزا بھگت چکا ہے اور کرکٹ کھیلنا اس کا حق ہے، جس کے بعد کئی کھلاڑیوں نے عامر کا خیر مقدم کیا اور جب قومی ٹیم میں کئی کھلاڑیوں نے عامر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر کی بھرپور حمایت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں محمد عامر نے پابندی ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک کلاس کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں ایس ایس جی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور بلیوز کے خلاف 34 اوورز میں 71 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.