میگا کرپشن کیس ٗسابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے جسمانی ریمانڈ میں چھٹی مرتبہ توسیع
عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید 14 روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا ٗکیس کی مزید سماعت 25 جولائی کو ہوگی ہمیں نیب کی تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں، قانون کے دائرے میں رہ کر تفتیش کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں ٗکامران مرتضیٰ
پیر 11 جولائی 2016 20:11
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں نامزد سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور خالق آباد کے اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔کوئٹہ کی احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران نیب نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور خالق آباد کے سابق اکاؤنٹنٹ ندیم اقبال کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے اس لئے دونوں کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو مزید 14 روز کے لیے نیب کے حوالے کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 25 جولائی کو ہوگی۔دوسری جانب مشتاق رئیسانی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیب کی تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں، قانون کے دائرے میں رہ کر تفتیش کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں لیکن جو طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.