مون سون کی بارشوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کردی
یونین کونسل ، ترلائی ، بارہ کہو اور سہالہ میں لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر خبردار کیا جائے گا،نالہ کورنگ اور دیگر نشیبی علاقوں اور کچی آبادیوں میں سیلاب کا خطرہ ہوسکتا ہے، ڈی سی کی تمام ایمرجنسی اسٹاف ، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایات
پیر 11 جولائی 2016 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) مون سون کی بارشوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہاگیاہے کہ موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم اور سملی ڈیم اور کورنگ نالے میں طغیانی بھی آسکتی ہے۔
(جاری ہے)
ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ایمرجنسی اسٹاف ، اسسٹنٹ کمشنر اور مجسٹریٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہاہے کہ یونین کونسل ، ترلائی ، بارہ کہو اور سہالہ میں لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر خبردار کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حلقہ پٹواری اور سول ڈیفنس کا عملہ چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگا ۔
ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ نالہ کورنگ اور دیگر نشیبی علاقوں اور کچی آبادیوں میں سیلاب کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق راول ڈیم اور سملی ڈیم کے ایس ڈی اوز سول انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے ۔محکمہ موسمیات صورتحال سے سول انتظامیہ کو بروقت آگاہ رکھے گا ، ڈی سی مشتاق احمد نے کہاکہ ایمرجنسی کنڑول روم بھی قائم کردیا گیا جہاں پر چوبیس گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.