کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور چست تیلہ کی بیماری کا حملہ

منگل 12 جولائی 2016 13:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی۔2016ء) فیصل آباد کے گردونواح میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی اور چست تیلہ کی بیماری نے حملہ کر دیا ، ان علاقوں میں فوری طور پرمحکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین نے کسانوں اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں آن لائن کے مطابق محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ فیصل آباد ڈویژن کی گزشتہ روز کی جاری کردہ پیسٹ سکاؤٹنگ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ضلع فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں سفید مکھی کا ایک اور تحصیل تاندلیانوالہ میں چست تیلہ کا ایک ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چست تیلہ کے تین، سفید مکھی کا ایک اور ملی بگ کے دو ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آئے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے ضلع فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور فصل پر سفید مکھی اور چست تیلہ کاحملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔ بارشوں کے بعد زمین وتر آنے پر کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :