کھادوں کے متناسب استعما ل سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ، زرعی ماہرین

منگل 12 جولائی 2016 14:26

سلانوالی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء)زرعی ماہر ین نے کہاہے کہ گند م کی فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں کا متناسب استعما ل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

آبپاشی علاقوں کے کا شت کا ر گند م کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے اوسط زرخیز زمین میں کا شت کے وقت یوریا اور پوٹاش کھادکا استعما ل کریں۔ریتلی زمینوں میں پہلا پانی لگانے کے بعد نائٹرو جنی کھاد کا استعما ل تر وتر حالت میں کریں ۔انہوں نے بتایا کہ نائٹرو جنی اور فاسفورسی کھادوں کے صحیح تناسب سے گندم کی پیداوار میں پانچ تا 10من فی ایکڑ اضافہ ممکن ہے ۔