متعدل اور خشک مو سم پیا ز کی بہتر پیداوار کیلئے مو زوں ہے، ز رعی ما ہر ین

منگل 12 جولائی 2016 14:27

سلانوالی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء)ز رعی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ پیا ز کا شما ر قد یم ترین سبز یو ں میں ہوتا ہے ،پیا ز خو ن کی شریانوں میں جمع ہونے وا لی چربی کو تحلیل کر تا ہے اور د ل کے مہلک امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ متعدل اور خشک مو سم پیا ز کی بہتر پیداوار کیلئے موزوں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیا ز کی نر سر ی پر کو ر ے کا بہت کم اثر ہوتا ہے لہذا پودوں کی کھیت میں منتقلی دسمبر جنور ی میں کر دی جا ئے۔

(جاری ہے)

ایک ایکڑ رقبے پر پیا ز کی کا شت کیلئے پنیر ی تیا ر کرنے کیلئے 3 کلو گرا م بیج اور 4 سے 5 مرلہ ز مین درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنیر ی کے قر یب ا گر کیڑوں کے گھر ہوں تو ا ن کا فور ی سد با ب کیا جا ئے۔ کھیت میں نرسر ی تبدیل کر نے سے کچھ د ن پہلے پا نی رو ک د یا جا ئے تا کہ نرسر ی سخت جا ن ہو جا ئے۔ پیا ز سے نفع کما نے کیلئے نو مبر کے دوسرے ہفتے میں چار کلو گرا م بیج سے 10مرلہ جگہ پر نر سر ی کا شت کریں ۔پیا ز کی ا چھی فصل کا شت کر نے کیلئے جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی ضرور ی ہے۔ پودوں کی منتقلی کے بعد 45دن کے اندر 2تا 3با ر گوڈ ی کریں۔