فیصل آباد،سبزیات کو8سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھیں،کاشتکاروں کو ہدایت

منگل 12 جولائی 2016 18:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) عباس علی گلِ ماہر اگرانومی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبزیات کو8سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی جاری رکھیں اورکمزور زمینوں میں 4 سے 5 دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

بینگن اور بھنڈی پر ہڈا بیٹل ،سبز تیلہ اور جوؤں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہریں استعمال کریں۔اگرگھیا کدو ، چپن کدو، حلوا کدو،کھیرا اورگھیا توری پر اگر کدو کی لال بھونڈی کا حملہ مشاہدہ میں آئے تو محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ دانے دارزہر کا دھوڑا یا سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :