ٹنل میں سبز یو ں کی کا شت سے ز یا د ہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ، زرعی ماہرین

بدھ 13 جولائی 2016 13:28

سلانوالی۔13 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتایا کہ سبز یو ں میں قدرت نے ا یسے ضروری اجزا ء رکھے ہیں جن کی جسم کو اشدضرورت ہو تی ہے۔ سبز یو ں میں پر و ٹین ،لحمیا ت، نشاستہ ،آئر ن، وٹا من او رد یگر اجزا ء پا ئے جاتے ہیں ۔سبز یو ں کے ز یا د ہ استعما ل کو فروغ د ینے کیلئے ا ن کی بر و قت اور وافر مقدار میں فراہمی ضرور ی ہے جس کیلئے جد ید زرعی طریقہ کا شت کا ر ی ٹنل میں سبز یو ں کی کا شت وقت کی ضروت بن چکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ سبز یو ں کی ٹنل میں کا شت سے فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ٹنل میں کاشت کی گئی سبزیاں تا زہ اور ان کی کاشت میں زرعی ادو یا ت کا استعما ل کم ہوتا ہے۔ٹنل میں سبز یو ں کی کا شت کیلئے ا یسا ما حو ل فراہم کیا جا تا ہے جو بیر و نی عوامل اور آندھی طوفا ن، تیز با ر ش، کیڑے مکوڑوں اور بیما ر یو ں سے کا فی حدتک محفوظ ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کی مناسبت سے ٹنل میں ہر قسم کی سبز یا ں کا شت کی جا سکتی ہیں۔ٹنل میں سبزیوں کی کا شت کیلئے سا ز گا ر ماحو ل میسرآنے کی وجہ سے بیج کا ا گاؤ جلد ی ہو جا تاہے اور بیج ضا ئع نہیں ہو تا ۔سبز یو ں کی دیکھ بھا ل اور جڑی بو ٹیوں کو کنٹرو ل کر نا آسا ن ہو تا ہے۔ کا شت کا ر ٹنل لگا نے کیلئے ا یسی ز مین کا انتخا ب کریں جو کلر سے پا ک اور ہمو ار ہوجس میں پانی کا نکا س ا چھا ہو ۔

متعلقہ عنوان :