انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے  بارود بھری گاڑی کی برآمدگی کے مقدمہ میں چاروں گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

بدھ 13 جولائی 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جولائی ۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی کے مقدمہ میں چاروں گواہان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے سماعت 20جولائی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سابق پولیس افسر کامران عادل کے بھائی حماد عادل کے مقدمہ کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمہ کے چار گواہان کو عدالت پیش نہ کرنے پر پولیس کی سرزنش کی۔ عدالت نے گواہان شمعون،حاکم گل،اکمل بھٹی اور پیٹر بھٹی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :