کا شت کا ر دیمک سے بچا ؤ کیلئے بر وقت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں،ز ر عی ما ہر ین

جمعرات 14 جولائی 2016 15:16

سلانوالی۔14 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جولائی۔2016ء)ز ر عی ما ہر ین نے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ و ہ د یمک کے حملہ سے بر و قت حفاظتی تدا بیر اختیا ر کریں تا کہ فصلوں کو ا س کے حملہ سے ہو نے وا لے نقصا ن سے محفو ظ ر کھا جا سکے، دیمک زرعی فصلوں، پھلدار در ختوں، جنگلا ت اور گھر یلو با غیچوں کو بہت نقصان پہنچا تا ہے۔ دیمک کے حملہ سے پو د ے اور د رخت مکمل طور پر سو کھ جا تے ہیں جس کی بد و لت ہر سا ل لا کھوں کا نقصا ن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دیمک کے خا ند ان میں ملکہ با د شا ہ سپا ہی اور کا ر کن ہو تے ہیں خورا ک حاصل کر نے کیلئے یہ اگتے ہو ئے پودوں سے لے کر جوا ن پو دوں مثلا گند م کپا س مکئی گنا دا لیں او رپھل دا رپودوں و غیر ہ پر حملہ کر تا ہے۔ د یمک کے حملہ سے متاثر پو دوں کو اوپرسے کھینچا جا ئے تو یہ آ سا نی سے جڑ کے ساتھ ہی ا و پر آ جاتا ہے پودوں کی جڑوں پر چھوٹے چھوٹے سورا خ مو جو د ہوتے ہیں جن میں عا م طور پر سفید ر نگ کے چھوٹے چھوٹے کیڑ ے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں فصلوں پر دیمک کے حملہ کو رو کنے کیلئے گوڈی کریں یا با ہیرو چلا ئیں گو بر کی کچی کھا د کبھی استعما ل نہ کریں جہاں دیمک آبادی سے زیادہ ہو و ہا ں ا نہیں تلاش کر کے ا ن کے گھروں کو ز مین سے نکا ل کر تبا ہ کر دیں۔