نوازمودی دوستی کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف آوازبلند کرنے کے آڑے آرہی ہے،سید سہیل عابدی

جمعرات 14 جولائی 2016 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء) نوازمودی دوستی کشمیریوں پر ظلم وستم کے خلاف آوازبلند کرنے کے آڑے آرہی ہے،حکمران ازلی دشمن سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کے بجائے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں،بدترین بھارتی مظالم کے خلاف حکومتی خاموشی لمحہء فکریہ ہے،ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں پر ہونے والے تاریخی ظلم پر افسردہ وغمگین ہے لیکن حکومت کو کشمیری مسلمانوں پر ہونے والا ظلم اور ستم نظرنہیں آرہا،کشمیر کمیٹی محض بیان بازی کے بجائے اپنا آئینی کرداراداکرے ، پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں پربھارتی مظالم پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی، ہم چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو کشمیری مسلمانوں کے لئے آوازحق بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ باتیں پاکستان پیپلزپارٹی نصرت بھٹوکالونی کے رہنمارحمت خان مندوخیل کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنماسید سہیل عابدی نے کہیں،عیدملن پارٹی میں جبارخان مندوخیل، صدام بھٹی، حمید آرائیں، مقام مندوخیل،سلیم سومرو، اسلم سومرو، نثارعزیزآبادی، سیداعجازشاہ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سید سہیل عابدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کا وقت آچکاہے، پاکستان کا بچہ بچہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لئے تیارہے۔ پارٹی سے رحمت مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں حمیدمیمن،رفاقت اعوان،اسحاق برف والا، عرس باران، ظاہر نور، عثمان رندبلوچ،سید رضانقوی ودیگر نے کہاہے کہ ہندوستان اپنی اوقات میں رہے اور کشمیر پر قبضے کا خواب دیکھناچھوڑدے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہاکرتے ہوئے درجنوں کشمیریوں کو شہید اور تین سوسے زائد کو زخمی کردیالیکن پاکستانی حکومت کو اس ظلم کے خلاف ایک لفظ بھی نکالنے کی جرأت نہیں ہوئی ،اس کے برعکس پاکستان پیپلزپارٹی کی شیر دل قیادت چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے فوراً بھارتی بھیڑیاصفت حکمرانوں کوللکارا اور باورکرادیاکہ کشمیریوں پربھارتی مظالم بندنہ ہوئے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیناجانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :