نیکٹا نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوری انٹیلی جنس شیئرنگ کامیکانزم تیارکر لیا

جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ آئندہ دوماہ میں آپریشنل ہوجائے گا،جے آئی ڈی کے پاس فورس اور ہیلی کاپٹر بھی ہونگے،خفیہ اطلاع پرجے آئی ڈی فوری طورپرازخودکارروائی بھی کرسکے گا

جمعرات 14 جولائی 2016 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جولائی ۔2016ء)قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی(نیکٹا )نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوری انٹیلی جنس شئیرنگ کامیکانزم تیارکر لیا ،جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ آئندہ دوماہ میں آپریشنل ہوجائے گا،جے آئی ڈی کے پاس فورس اور ہیلی کاپٹر بھی ہونگے،خفیہ اطلاع پرجے آئی ڈی فوری طورپرازخودکارروائی بھی کرسکے گا ،ذرائع کے مطابق نیکٹا نے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ، جے آئی ڈی نیکٹا کا انتہائی اہم شعبہ ہو گا،انٹیلی جنس شئیرنگ اور فوری ایکشن کے لئے انٹیلی جنس اداروں نے اپنے نمائندوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں،جے آئی ڈی میں 26 انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے بیٹھیں گے،جوائنٹ انٹیلی جنس ڈا ئریکٹوریٹ صوبوں سے بھی انٹیلی جنس شئیرنگ کا ذمہ دار ہو گا،جے آئی ڈی کے پاس فورس اور ہیلی کاپٹر بھی ہونگے،خفیہ اطلاع پرجے آئی ڈی فوری طورپرازخودکارروائی بھی کرسکے گا۔