ترک فوج کی ملک میں اقتدار پر قبضے کی کوشش، ترک وزیراعظم نے تصدیق کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جولائی 2016 01:24

ترک فوج کی ملک میں اقتدار پر قبضے کی کوشش، ترک وزیراعظم نے تصدیق کر ..

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی ۔2016ء) ترک فوج کی ملک میں اقتدار پر قبضے کی کوشش کی گئی جس کے حوالے سے ترک وزیراعظم نے تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ انقرہ میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے نچلی پروازیں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ فوج نے ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے۔ ترک فوج کے ٹینک انقرہ کے ائیرپورٹ میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ترک وزیراعظم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فوج کے ایک گروپ کی جانب سے ایسی کوشش کی گئی ہے۔ اس کوشش کرنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ صرف اور صرف عوام ہی حکومت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔