19 جولائی کو ملک بھر میں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جولائی 2016 13:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16جولائی 2016ء): بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ہفتے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاتھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منانے کا فیصلہ گذشتہ روز لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق آئندہ ہفتے 19 جولائی کو ملک بھر میں یوم الحاق کشمیر منایا جائے گا جس کے بعد 20 جولائی کو ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق یوم سیاہ منانے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔اس سے قبل 19 جولائی کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن 19 جولائی کو بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں لہٰذا یوم سیاہ کی تاریخ کے اعلان میں ترمیم کر کے 20 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.