حکومت پاکستان کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ،قتل عام کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے‘ سردار عتیق احمد خان
نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں‘ نارووال میں انتخابی جلسے سے خطاب
اتوار 17 جولائی 2016 16:27
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اسمبلی سردار عتیق احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے وکیل ہونے کا کردار ادا کرے اور مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں حلقہ ایل اے 33جموں 4میں مسلم کانفرنس کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ دنیا کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو گا بھارتی فوج کشمیریوں مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے انتہائی مہلک ہتھیار استعمال کر رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے جنرل راحیل شریف کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی نہتے کشمیریوں کی شہادت پر دو ٹوک موقف اختیار کئے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو بھی سخت احتجاج کرنا چاہئے اور اس سنگین مسئلہ کو عالمی فورم پر اٹھانا چاہئے بھارت آزادی کی تحریک کو طاقت سے نہیں دبا سکتا،انہوں نے کہاکہ پاکستان نواز شریف اور زرداری کی لوٹ مار اور کرپشن کے لئے نہیں بتایا گیا تھا بلکہ یہ ملک غریب لوگوں کی پناہ گاہ کے لئے بنایا گیا تھا۔
کشمیر کے ساتھ غداری کرنے والوں کی نسل تباہ و برباد ہو گئیں ہم پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں، ووٹ اسے دو جس نے کشمیر کی آزادی کے لئے شہادتیں پیش کی ہیں،۔ جو لوگ مسلم کانفرنس پر تنقید کرتے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں کیونکہ مسلم کانفرنس کی جماعت کو قائداعظم نے مسلم لیگ کی نمائندہ جماعت قرار دیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.